کراچی (این این آئی) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔حمزہ علی عباسی ماضی میں پی ٹی آئی کے ذمہ دار رہے ،انہوں نے 2015 میں کے کلچرل سیکریٹری کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔وہ متعدد مرتبہ وزیر اعظم کے اقدامات کی تعریف بھی کر چکے ہیں۔حال ہی میں ٹوئٹر پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ وہ عمران خان کی بڑی سپورٹ کرتے رہے ہیں اور اب ان کا وزیر اعظم کی کارکردگی پر کیا کہنا ہے؟۔مداح کو جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دلچسپ بات کی اور کہا کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی پر نظر ہے اور مستقبل میں ان کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وہ ان کی کارکردگی کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے۔ان کے مطابق اب تک وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی اور اسکور ‘ففٹی ففٹی ہے’ جب کہ ان کی مدت مکمل ہونے میں تاحال دو سال پڑے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وہ عمران خان کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ہی اگلی مرتبہ انہیں ووٹ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گے۔انہوں نے جواب میں اعتراف کیا کہ وزیر اعظم مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں لیکن انہوں نے ان کی بعض کارکردگیوں کی تعریف بھی کی۔حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ وزیر اعظم کی خارجہ پالیسی بہت اچھی ہے اور ان کی اب تک کی کارکردگی ‘ففٹی ففٹی رہی ہے’۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...