لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر اور دے رہی ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، یہ شہدا ء کے ورثا کا حوصلہ بھی چھین رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے اور وزیراعظم عمران خان کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی بات کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ معیشت کا حال یہ ہے کہ ڈالر 172 روپے پر بھی نہیں رک رہا، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے ، ان کے ماضی کے دعوے کہاں گئے ،گندم اپنے ملک سے زیادہ قیمت پر درآمد کی جارہی ہے،چینی 115 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کے ساتھ بات چیت کرنے کو تیار نہیں، اپوزیشن سے بات کرنا توہین سمجھا جاتا ہے، وزیراعظم اپوزیشن پر جھوٹے مقدمات اور طالبان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان اے پی ایس کے ذمہ داروں کو این آر او دے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کے ساتھ ساتھ پاکستان پربھی پابندیاں لگانے کاسوچاجارہاہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دے کر کٹھ پتلی کا خاتمہ کریں،سلیکٹڈ ٹولے نے سیاسی رواداری ختم کر دی ۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی احتجاج: پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں عمران...
اسلام آباد(این این آئی) تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران ہکلہ انٹرچینج کیقریب پولیس کانسٹیبل کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ بانی پی ٹی...
اللہ کا شکر ہے شر انگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی’ محسن نقوی
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں کہ شر انگیزی کی...
طلاق کے بعد میرے متعلق صرف جھوٹ بولا گیا، سمانتھا پربھو
ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے اداکار ناگا چیتنیا سے طلاق کے معاملے پر طویل خاموشی بلآخر توڑدی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے...
ایشوریا رائے کا ہراسانی کیخلاف اٹھ کھڑے ہونے کا پیغام
ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے ویڈیو بیان کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں خواتین کو ہراسانی کے...
سینئراداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دیدیا
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ عینی زیدی نے خواتین کو شادی دیر سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔اداکارہ عینی زیدی نے ایک نجی ٹی...