اسلام آباد (این این آئی)معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ صحت سہولت پروگرام حکومت کا ایک انقلابی پروگرام ہے ،اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے نمائندے شریک ہوئے ،ویڈیو لنک پر صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد اور کے پی کے صوبائی وزیر تیمور ظفر جھگڑا بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ صحت سہولت پروگرام کا دایرہ پورے ملک تک وسیع کردیا ہے،اب کسی بھی غریب کو اپنے علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں نہیں کھانا پڑیں گی ۔ انہوںنے کہاکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت فاٹا تھرپارکر کے پی کے ازاد جموں کشمیر کے تمام لوگوں کو ہیلتھ کارڈ کے تحت مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ،پنجاب کے سات اضلاع کے لوگوں کو بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت تمام لوگوں کو مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ،اسلام اباد گلگت بلتستان کے تمام۔مستقل رہائشیوں کو جنوری 2022 سے ہیلتھ کارڈ کی سہولت موجود ہو گی،پورے ملک میں 19 ملین خاندان مفت صحت انصاف کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات میسر ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...