شمالی وزیرستان ، سکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کاحملہ ،سپاہی محمد عامر اقبال شہید

0
264

شمالی وزیرستان (این این آئی)شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی، تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد عامر اقبال شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو کلیئر کرانے کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا