اسلام آباد (این این آئی)پنڈورا لیکس کے حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے سائبر کرائم ونگ کو متحرک کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تمام تحقیقاتی ادارے بالخصوص آئی بی اور ایف آئی اے چوکس ہیں۔واضح رہے کہ پنڈورا پیپرز میں 700 سے زائد پاکستانیوں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وفاقی وزیر مونس الٰہی، پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈا ، پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، مسلم لیگ نون کے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار شامل ہیں۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن، وفاقی وزیر خسرو بختیار کے اہل خانہ ، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کے علاوہ پنڈورا پیپرز کی فہرست میں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران، کچھ بینکاروں، کچھ کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کے نام بھی شامل ہیں۔
مقبول خبریں
ن لیگ، پی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی تنخواہ پر کام کرتیں رہیں...
راولپنڈی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، دونوں اسی...
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وزیراعظم شہباز...
سندھ کا ایک بوند پانی بھی چوری کا ارادہ نہیں’ رانا ثناء اللّٰہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،...
کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیرافضل مروت
اسلام آباد(این این آئی)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں،...
سعودی عرب قابل اعتماد دوست اور سٹریٹجک اتحادی ہے، بھارتی وزیر اعظم
نئی دہلی(این این آئی ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے سعودی عرب کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ کو سراہا ہے۔نریندر مودی نے...