تین چینی کمپنیوں کی پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی میں دلچسپی

0
261

کراچی(این این آئی)میٹلرجیکل کارپوریشن آف چائنا(ایم سی سی)سمیت3چینی کمپنیوں نے پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیل مینوفیکچرنگ کمپلیکس پاکستان اسٹیل ملز کو بحال کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹری میں ایک سرکاری کمپنی کے طور پرایم سی سی پاکستان میں کاروبار اور منصوبے چلانے والی ابتدائی چینی کمپنیوں میں سے ایک ہے ، 1990 میں ایم سی سی نے سینڈک کاپر گولڈ مائن کی تعمیر کا انتظام سنبھالا، سینڈک نے مسلسل 18 سال سے مستحکم منافع کمایا ہے ، ایم سی سی کے چیئرمین گو وین چھنگ نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی جس میں انہوں نے توانائی و دیگرشعبوں میں تعاون اور مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا،گزشتہ سال ایم ای ٹی پی آر او ایم گروپ سمیت 6روسی فرموں، یوکرین نیشنل فارن اکنامک کارپوریشن چار یوکرائنی اداروں ، ایک امریکی فرم اور تین پاکستانی کمپنیوں نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔