بماکو (این این آئی)افریقی ملک مالی کے وسطی علاقے میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں16یکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مالی کی فوج کی طرف سے پہلے جاری ایک بیان میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی تاہم وسطی مالی میں ایک طبی عہدیدار نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 16 بتائی جب کہ دس سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ ایک سیکیورٹی ذرائع نے شناخت خفیہ رکھتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد سولہ ہوگئی ہے۔دوسری جانب وسطی مالی شہر بانکاس کے میئر مولائی گویندی نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں 16فوجی اہلکار مارے گئے۔ ایک دوسرے مقامی عہدیدار نے ہلاکتوں کی تعداد 10 بتائی ۔قبل ازیں منگل کے روز عالمی سلامتی کونسل نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے اس کی انکوائری شروع کی تھی
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...