ابوظبی (این این آئی )ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کی وبا پر قابو پا لیا ہے اور اب زندگی معمول کی جانب لوٹ رہی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں شیخ محمد نے کہا کہ ہم نے کووِڈ19کے بحران پر قابو پالیا ہے۔ہم نے اس تجربے سے بہت سے سبق سیکھے ہیں۔یواے ای میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں،اس پر ہم اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں۔