اسرائیل کی اپنے بین الاقوامی سفارتی مشنز کوایرانی خطرات کی وارننگ

0
212

تل ابیب(این این آئی)ایک آذربائیجانی شہری کو قبرص میں ایک یا زیادہ اسرائیلی تاجروں کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام میں گرفتار کیے جانے کے بعد اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے مشنوں کو ممکنہ ایرانی دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے اسرائیلی سفارت کاروں کو ہائی الرٹ پر رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔ قبرص میں ناکام حملے کی کوشش کے تین مشتبہ افراد جو کہ اس ہفتے کے اوائل میں سامنے آئے تھے پر شبہ ہے کہ وہ قبرص سے فرار ہو گئے ہیں تاہم معلومات کے ذرائع کا ذکر نہیں کیاگیا۔