اسلام آباد (این این آئی)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ یومِ استقامت پر آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختونخوا ہ اور اسلام آباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہاہے کہ 08 اکتوبر 2005 ء کے زلزلے میں انہوں نے اپنے اعزّا و اقارب کو کھو یا، ہمیں ادارے مضبوط کرنے ، آفات کی روک تھام اور تیاری کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ 08 اکتوبر کوقومی یومِ استقامت پر قوم کے نام اپنے پیغام میںصدر مملکت نے کہا کہ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ، یومِ استقامت پر آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختونخوا ہ ، اسلام آباد کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ 08 اکتوبر 2005 ء کے زلزلے میں انہوں نے اپنے اعزّا و اقارب کو کھو یا، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے ، ملک کے صحت ، تعلیم اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا، پاکستان کے لوگوں نے ہمت اور استقامت سے قدرتی آفات کا سامنا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہم ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں قدرتی آفات کا خطرہ ہے ، ہمیں ادارے مضبوط کرنے ، آفات کی روک تھام اور تیاری کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان نے زلزلے ، لینڈ سلائیڈنگ اور حالیہ شہری سیلاب کی صورت میں متعدد قدرتی آفات دیکھی ، قدرتی آفات کی وجہ سے ناقابل تلافی جانی نقصان کے علاوہ لاکھوں ڈالر کا نقصان ہوا ،آتشزدگی، گر می کی لہر ، سیلاب اور طوفان میں ماحولیاتی تبدیلی کے کردار کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے نمٹنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن اور آگاہی پیدا کرنے کی ایک دانشمندانہ حکمت عملی اپنائی گئی ، خوشی ہے کہ عالمی برادری نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پاکستان کی حکمت عملی کو بڑے پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت معاشرے کے استحکام ، اداروں کی صلاحیت بڑھانے ، پاکستان کو خوشحال اور مضبوط ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...