اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف نے پھرپاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے ، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیاجائے ۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے ۔آئی ایم ایف نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائیگی
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...