اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) میں ڈی جی آپریشن کے عہدے پر موجود ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ظاہر شاہ کی ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کی حتمی منظوری دے دی، نیب نے ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چیئرمین تعیناتی کے لیے سمری وزارت قانون کو بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف ڈپٹی چیئرمین نیب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔واضح رہے کہ ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے، ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔یاد رہے کہ حسین اصغر کو 25 اپریل 2019 کو ڈپٹی چیئرمین نیب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔حسین اصغر دوران ملازمت ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب اور آئی جی گلگت بلتستان کی حیثیت سے بھی کام کرچکے تھے۔حسین اصغر نیوفاقی تحقیقاتی اداریایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دیں اورپیپلز پارٹی کیدورحکومت میں حج کرپشن کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا تھا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...