کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر پیپلز پارٹی کی جیت پر کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرانہوں نے ایل اے 12 کوٹلی کے انتخابات کے نتائج کی فہرست جاری کی اور کارکنان کو جیت کی مبارکباد دی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی پی پی کے تمام کارکنوں کو آزاد کشمیر سے ایک اور جیت پر مبارکباد۔انہوں نے لکھا کہ ہم نے ایک اور ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے۔ کراچی سے کشمیر جئے بھٹو بے نظیر۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی نشست ایل اے 12 کوٹلی 5 پر ریٹرننگ افسر نے پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو کامیاب قرار دے دیا ، بوگس ووٹ ڈالنے کی اطلاعات پر پولنگ اسٹیشن 21 کا رزلٹ روک دیا گیا۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین نے 23 ہزار 980 ووٹ حاصل کیے جبکہ تحریک انصارف کے شوکت فرید نے 19 ہزار 101 ووٹ حاصل کیے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...