لاہور( این این آئی )کورونا وبا ء کے پھیلا میں کمی کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھل گئے، 12 سال اور زائد عمر کے طلبا کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی جس کے لئے بعض سرکاری سکولوں نے طلبہ سے ویکسی نیشن کیلئے گھر کے سربرا ہ کی رضا مندی کا فارم بھی پرکروانا شروع کردیا ۔تفصیلات کے مطابق کوروناوباء کی شدت کے باعث تعلیمی اداروں میںپچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی سر گرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیا تھاتاہم حالیہ دنوں میںوباء کی شدت میںکمی کے بعدگزشتہ روز دوبارہ سے 100فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے ۔ 100فیصد حاضری کے باعث تعلیمی اداروں کے باہرغیر معمولی رش دیکھنے میں آیا اور گروپس کی صورت میں آنے کی وجہ سے ایک دوسرے سے ملاقات نہ کر سکنے والے طلبہ ایک دوسرے کو دیکھ کر انتہائی خوش ہوئے ۔دوسری جانب بعض سرکاری سکولوں نے 12سال سے زائد عمر کے طلبہ سے ویکسی نیشن کرانے کیلئے گھرکے سربراہان کی رضامندی کا فارم بھی پرکراناشروع کر دیا ہے ۔فارم میںطلبہ کی عمر،کلاس ،والد کا نام، شناختی کارڈنمبراوردستخطوں کے خانے بنائے گئے ۔ سکولوںکی انتظامیہ کی جانب سے فارم پر واضح طو رپر لکھاگیا کہ ویکسی نیشن والدین او رمحکمہ صحت کے مابین معاملہ ہے اور سکول انتظامیہ کا اس سے قطعاً کوئی تعلق نہیں ۔اس تحریر کے باعث والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کے فارم کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...