بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے 100 نئے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ

0
240

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)اسرئیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنوبی بیت المقدس میں قائم گیلو یہودی کالونی میں آباد کاروں کے لیے مزید 100 سے زاید مکانات تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیل کی کارٹا کمپنی کو جنوبی بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے پرکروڑوں شیکل کی رقم کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔کارٹا گروپ کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر امیشن نیمان نے بتایا کہ یہ ایک مشہور رہائشی منصوبہ ہے۔ یہ گرین میٹرو ٹرین لائن پر واقع ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میں متعدد پروجیکٹ شامل ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں یہودیوں کے لیے مکانات بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ گیلو یہودی کالونی سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقے الولجہ کی جگہ پر تعمیر کی گئی ہے۔ اس کا کچھ حصہ جنوبی غرب اردن کے شہر بیت لحم کے نواحی علاقے بیت جالا سے بھی ہے۔غرب اردن اور القدس کی یہودی کالونیوں میں کم سے کم ساتھ لاکھ یہودی آباد کاروں کو بسایا گیا ہے۔