وزارت صحت نے حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینشن کاؤنٹر قائم کر دئیے

0
192

اسلام آباد (این این آئی)وزارت صحت نے حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینشن کاؤنٹر قائم کر دئیے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے اسلام آباد میں کوویڈ ویکسینشن کیلئے 3خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق نئے تین سینٹرز ایف 9پارک،ار ایچ ای ترلائی،فیڈرل جنرل ہسپتال میں قائم کئے گئے ہیں،اس موقع پر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضیعم ضیائ اورسمرا نور انیشی ایٹو کی بانی ڈاکٹر صائمہ خورشید بھی موجود تھیں، ویکسینیشن نہ کروانے کی صورت میں حمل کے دوران شدید بیماری اورموت جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا فوری ویکسین لگوائیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ کورونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پرکوئی منفی اثر نہیں ہوتا