اسلام آباد (این این آئی)پارٹی کے خلاف بیانات پر پیپلزپارٹی نے وزیر مملکت فرخ حبیب کو چیلنج دیدیا ۔ اپنے بیان میں سلیم مانڈی والا نے کہاکہ فرخ حبیب کے پیپلزپارٹی کے فنانشل دستاویز تک رسائی سے متعلق بیانات جھوٹ اور حقائق کے منافی ہیں، جعلی اکاونٹس کیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔ سلیم مانڈی والا نے کہاکہ فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے پیپلزپارٹی پر 12 اکائونٹس چھپانے کا الزام عائد کرکے پارٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل ہی فرخ حبیب کے بیانات کیس پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فرخ حبیب نے کیس کا فیصلہ کیسے سنا دیا؟ الیکشن کمیشن فرخ حبیب کے ان بیانات کا فوری نوٹس لے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی نے اکاونٹس سے متعلق تمام دستاویز جمع کرا رکھے ہیں، فرخ حبیب کو چیلنج کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پر لگائے گئے الزامات ثابت کریں۔ سلیم مانڈ ی والا نے کہاکہ سب کو معلوم ہے کہ پیپلزپارٹی نہیں بلکہ خود تحریک انصاف جعلی اکاونٹس کیس سے بھاگ رہی ہے، وفاقی وزراء کے الیکشن کمیشن پر حملوں کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انہیں پتہ ہے کہ انکی چوری پکڑی جا رہی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...