رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری، وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے

0
236

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے جسکے مطابق وزیراعظم پیٹرن ان چیف ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی کے پیٹرن ان چیف ہوں گے۔آرڈیننس کے مطابق رحمت اللعالمین ۖ اتھارٹی چیئرمین اور 6 ممبران پر مشتمل ہوگی، اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر وزیراعظم کریں گے، اتھارٹی انصاف اور فلاحی ریاست کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے اقدامات کرے گی، اتھارٹی نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے سیرت نبوی ۖ اور احادیث پر تحقیق کریگی اس کے علاوہ اتھارٹی سیرت نبوی ۖ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لئے متعلقہ ماہرین سے بھی مشاورت کرے گی۔