واشنگٹن (این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر اقتصادی امور عمر ایوب ورچوئلی شریک ہوئے ۔وزیر خزانہ نے اسٹرکچرل اصلاحات کو نافذ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ شوکت ترین نے کہاکہ معاشرے کے کمزور طبقات کی مدد کیلئے سماجی تحفظ پروگرام کو بڑھائیں گے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ گزشتہ برسوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے گورننس کی بہتری کے لئے عالمی بینک کا کردار قابل تعریف ہے۔ نائب صدر عالمی بینک نے کہاکہ پاکستان میں اسٹرکچرل اصلاحات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقی کے متوقع اہداف کو حاصل کرنے کے لیے رفتار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...