فیصل آباد(این این آئی)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے،گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں،رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے،اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں،صرف اپنے مطلب کی خواہاں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل میں اضافہ ہوا پھر بھی کوشش کی عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی ہیں،مہنگائی کی وجہ سے پوری دنیا کے ممالک متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹری ترقی کر رہی جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،رواں سال گنے کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے چینی کی قیمتیں بتدریج کم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں مہنگے منصوبے لگا کر گئی ہیں جس کی وجہ سے عوام پر بوجھ پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا عوام سے کوئی تعلق نہیں، صرف اپنے مطلب کی خواہاں ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...