اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا،نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے،حکومت ملک ،قوم کے مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے۔ایک بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام پر خودکش دھماکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب بہت ہوگیا ہے قوم کو چاہئے کہ اب وہ گھبرائیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم نا اہل حکمرانوں کے خلاف باہر نا نکلی تو ملک کا دیوالیہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل اور نا کام ترین حکمرانوں میں شرم و حیاء نام کی چیز ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اورقوم کی مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کی چوکیداری کررہی ہے،عوام کی مفادات کاتحفظ کس کی ذمہ داری ہے قیامت خیز مہنگائی نے عوام کی زندگیاں چھین لی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں 22کروڑ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو۔آئی۔ایم۔ایف کیلئے چراگاہ بنادیاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گذارنیوالے کروڑوں پاکستانی کدھر جائیں۔اب عوام سوال کررہی ہے کہ حکومت کی پیدرپے ناکامیاں قصور سلیکٹیڈ کا ہے یا سلیکٹرز کا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کامانناہے کہ سلیکٹیڈ اور سلیکٹرز دونوں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...