کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف کامیڈین مرحوم عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔اداکار، مصنف اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف طویل علالت کے باعث رواں ماہ 2 اکتوبر 2021ء کو جرمنی میں انتقال کر گئے تھے۔ عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عید میلاد البنی ۖ کے موقع پر شوہر کی نعت پڑھنے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ ویڈیو میں عمر شریف ایک پروگرام میں شرکت کے دوران مشہور نعت ‘یہ سب تمہارا کرم ہے آقا’ پڑھ رہے ہیں۔عمر شریف پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی اپنی لاجواب فنکاری کی وجہ دے مشہور تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور مزاحیہ اداکاروں میں ہوتا تھا۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ‘بکرا قسطوں پر’ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...