اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب تین سال میں ملک کا حال کیا سے کیا کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ ڈالر کی قیمت173، مہنگائی کی قیامت اور معیشت کی تباہی ،عمران صاحب آپ سے ملک نہیں چل سکتا، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں ،اس ملک کی بنیادیں نہ ہلائیں، استعفیٰ دیں۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم کے حوالے عوام اور ملک کو کر دیا،ملکی ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی میں پہنچا دی، شرم کریں۔ انہوںنے کہاکہ بجلی کی قیمت11 روپے سے 24 روپے یونٹ کر دی، ،گیس کی قیمت 600 سے 1400 پر پہنچا دی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے آٹا 35 سے 80، چینی 53 سے 120 پر پہنچا دی ،نواز شریف کے پانچ سال عوام کو چینی 55 رہی۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کے دور میں گھی 142 اور خوردنی تیل 340 ہوگیا،پٹرول 70 سے 138، ڈیزل 75 سے 135 پر پہنچا دیا،دوائی کی قیمت میں 300 فیصد ظالمانہ اضافہ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ چائے کی قیمت 10 سے 25 کردی، نان کی قیمت 8 سے 25 ہوگئی، یہ کیا غریبوں کا احساس؟، تین سال میں عمران صاحب نے جھوٹ پہ جھوٹ بولا، قوم کو دھوکے پر دھوکہ دیا۔ انہوںنے کہاکہ ملک اور عوام کے ساتھ کیا کر دیا ہے عمران صاحب،تین سال میں عوام کو لوٹا اور صرف اور صرف جھوٹ بولا۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی فارن پالیسی کا جنازہ نکال دیا، ملک کی خارجہ اور معاشی پالیسی کا جنازہ نکال دیا،ملک کے قومی اداروں کو متنازعہ اور اْن کا تماشہ بنا دیا۔ انہوںنے کہاکہ تین سال میں ملک کو تاریخی مقروض کر دیا ہے،تین سال میں روزگار کا جنازہ نکال دیا ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...