لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے مطابق چلتا ہے وہ بڑھکوں کو کچھ نہیں سمجھتا ،وہاں ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے،آپ الطاف حسین کو بھی لانے گئے تھے ، اب نواز شریف کو واپس لانے کیلئے بڑھکیں لگا رہے ہیں ، کراچی واقعہ کی فوٹیج آن ائیر کرنے والے صحافی کو اغواء کر نا افسوس کی بات ہے ، آپ کی پہلے ہی بڑی بدنامی ہوئی ہے اور اب مزید بدنامی نہ کمائیں ، اس روایت کو ختم ہونا چاہیے ، نواز شریف کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ جاتی امراء سے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک میں ملک کے طول و عرض سے لوگوں کے شامل ہونے کا بڑا اثر ہے اور عمران خان کے انٹر ویو میں اس کے آثار نمایاں تھے، جس انسان کو یہ معلوم ہی نہیں دبائو میں کیا کام کرنا ہے اس کی ایسی حالت ہی ہوتی ہے ،مجھے حکومت کے معاملات زیادہ دیر تک چلتے ہوئے نظر نہیں آتے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...