کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ حضرت محمد ۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور آپ ۖ کی سیرت مبارکہ پر عمل کرکے ہم اپنی زندگی کو کامیابیوں اور کامرانیوں سے منور کرسکتے ہیں ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے منگل کو حضرت محمد ۖ کی یوم ولادت کے موقع پر جشن عید میلادالنبی ۖکے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ہمراہ صوبائی وزرا سید ناصر شاہ، سعید غنی ، ایڈمنسٹریٹر مرتضی وہاب اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی ساتھ تھے۔ وزیراعلی سندھ کے پہنچنے پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماں اور انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج حضرت محمد ۖ کی ولادت کے موقع پر میں سندھ کے لوگوں، پاکستانی عوام اور تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آپ ۖ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔اللہ تعالی نے آپ ۖ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا جو بروز قیامت ہماری سفارش کریں گے۔حضور پاک ۖکی ولادت عالم اسلام اور تمام انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے۔ حضرت محمد مصطفی ۖکی سیرت انسانیت کیلئے شفقت، محبت اور مساوات کا درس دیتی ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی ۖ منانے کے ساتھ ہمیں حضور پاک ۖکی تعلیمات پر عمل کرنا چاہئے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پورے عالم اسلام کو جشن ولادت کی مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان اور تمام امت مسلمہ کو خاص طور پر کورونا کی پھیلی وبا سے نجات دلائے اور ساتھ ساتھ ہمارے ملک کے مشکلات کو آسان فرما دے
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...