بھارت، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 90سے تجاوز کر گئی،متعدد لاپتہ

0
200

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی ہے، مختلف واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 90سے زائد ہوگئی غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ اور کیرالہ میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 91 ہوگئی ہے ،متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف علاقو ں میں شدید بارش اور سیلاب سے مواصلات اور بجلی کا نظام بھی درہم ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق گھروں میں پانی داخل سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔