شیخ رشید کا باجوڑ میں دھماکے سے ایف سی کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار

0
428

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ضلع باجوڑ میں دھماکے سے ایف سی کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر دکھ کااظہار کیاہے ۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہاکہ علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے،وطن کی سلامتی کی خاطر جان قربان کرنے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے۔