ریاض(این این آئی) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ مملکت کے وژن نے ہمیشہ لیبیا کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ طرابلس میں دوست ممالک کی کانفرنس کا انعقاد اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ لیبیا کے عوام کے مسائل کے حل میں عرب ممالک سنجیدہ ہیں اور تمام عرب ممالک غیر ملکی افواج کی لیبیا سے نکلنے کی ضرورت پرمتفق ہیں۔کویت کے وزیر خارجہ اور وزیرمملکت الشیخ ڈاکٹر احمد الناصر جنہوں نے لیبیا کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی نے کہا کہ کویت 24 دسمبر کو طے شدہ تاریخ پر لیبیا کے انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرتا ہے۔لیبیا کے استحکام کی حمایت میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ، مصر کے سامح شکری ، فرانس کے جین یوز لی ڈریان ، الجیریا کے رامطان لعامرا ، اور کویت کے احمد ناصر الصباح سمیت ممتاز عرب اور بین الاقوامی حکام نے شرکت کی۔کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ نے کہا کہ طرابلس میں اس کانفرنس کا انعقاد شہرکو لیبیا کے دارالحکومت کے طور بحال کرنے علامتی کوش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برادر اور دوست ممالک کی کوششوں نے لیبیا میں جنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سپریم الیکشن کمیشن کی حمایت کرتے ہیں کہ انتخابات وقت پر کرائے جائیں۔ تمام لیبیا والوں کو انتخابات کے متوقع نتائج کا احترام کرنا چاہیے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...