امریکا کا خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنیوالے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام

0
210

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے۔ امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے بتایا کہ امریکا کا خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنیوالے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا، امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔برطانوی میڈیا نے 5 روز قبل چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعوی کیا تھا، جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔