اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتیں عوام کو سبز باغ دکھانے سے نہیں کارکردگی سے چلتی ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ غلط اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ تو کیا جا سکتا ہے فوائد سامنے نہیں آتے ،وزیراعظم کی آنکھ دن کو نہیں کھلتی شدید گرانی کا کیسے پتہ چلے ۔ انہوںنے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاروں اور مالیاتی معاونین کے خرچ پر پلنے والوں کا کیا معلوم عوام الناس مہنگائی سے کس کرب میں مبتلا ہیں ،حکمرانوں کی آنکھوں پر بندھی اقتدار کے نشے کی پٹی جلد اترنے والی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آئینی معاشی انسانی حقوق غصب کرنے والوں کی روانگی قریب ہے،مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت پھیلانے والوں کے خلاف قوم میدان میں نکل آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ لوگوں کی پہنچ سے دور کرنے والے عوامی غیض و غضب سے نہیں بچ سکتے
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...