اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وقفہ سوالات میں پارلیمنٹری سیکرٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات نے دور ان اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی سیکرٹری کنول شوزب کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دس منٹ پارلیمانی سیکرٹری کا پتہ کریں، نہیں تو رولنگ دوں گابعد ازاں اسپیکر کی برہمی کے فوری بعد پارلیمانی سیکرٹری ایوان میں پہنچ گئیں۔ کنول شوزب نے کہاکہ مجھے سوالات کے بارے میں بریفنگ دیر سے ملی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنے صوابدیدی فنڈز ختم کردیے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری کے جواب پر اسپیکر نے سیکرٹری پلاننگ کو پیر کے روز طلب کرلیا۔ اسد قیصر نے کہاکہ سیکرٹری پلاننگ پیر کے روز میرے سامنے پیش ہوں۔ بابر اعوان نے کہاکہ جہاں جہاں وزیراعظم جاتے ہیں پی ایس ڈی پی کو سامنے رکھتے ہوئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرتے ہیں۔ کنول شوزب نے بتایاکہ ماضی کے وزرائے اعظم کو ارکان آئی لویو کہتے، وزیر اعظم خوش ہو کر صوابدیدی فنڈز دے دیا کرتے تھے
مقبول خبریں
کراچی’ عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، جاں بحق افراد کی تعداد 17...
کراچی(این این آئی) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں 7 خواتین اور ایک بچے سمیت 17 افراد جاں...
پاکستان اورامریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر بڑی پیش رفت
اسلام آباد/واشنگٹن(این این آئی) پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو...
حکومت کا چینی 190 روپے کلو فروخت ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ...
روس کا افغان حکومت کو تسلیم کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے،مولانا خزیمہ سمیع...
اکاوڑاخٹک(این این آئی)روس کا امارتِ اسلامی افغانستان کو تسلیم کرنے کی خیرمقدم اور اسرائیل کے حالیہ جارحانہ اقدامات اور عالمی خاموشی پر شدید مذمت(مولانا...
پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
لاہور(این این آئی)پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے۔ریسلر دین محمد کی عمر 100...