دبئی (این این آئی)برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نیٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف تاریخی فتح کے بعد اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔عامر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پرٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی کی خوشی میں بھارتی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ایک پْر مزاح ویڈیو شیئر کی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔عامر خان اس ویڈیو میں پاکستان کی جیت پر بہت خوش اور بھارت کو میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بری طرح ہارنے پر اکشے کمار کو تنگ کرتے نظر آئے ۔واضح رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نیگزشتہ روز بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کا غرور خاک میں ملایا اور ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کی روایت کو توڑا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...