بھارت کی شکست کشمیر میں جشن ، مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے، فواد چوہدری

0
266

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد کشمیر میں جو جشن منایا گیا وہ مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہونا چاہئے۔ اپنے بیان میں چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جس طرح مسلمانوں کو ایک بار پھر مودی کے چمچوں نے ذہنی اورجسمانی اذیت کا نشانہ بنایا اس کی مذمت کرنی ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ شدت پسندی کے خلاف آوازوں کو بلند ہونا ہو گا۔