اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات بہت موثر رہے ہیں،وزیر اعظم سے ملاقات میں معاملات پر بات چیت ہوگی ،کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا، کالعدم تنظیم کے ساتھ وعدوں پر پہرا دینگے ،کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں،میری وزارت میں اختیار ہوتا تو کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی خوشی میں پیرکی چھٹی کردیتا ، 1122 ریسپانس سروس کے آغاز بہت جلد ہوگا۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے وفد کے ساتھ مذاکرات بہت موثر رہے ہیںاس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے اور کابینہ میں فرانسیسی سفیر کی بے دخلی سے متعلق معاملہ زیر بحث آئے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ میری اطلاعات کے ٹی ایل پی نے ایک شاہراہ کھول دی ہے جو خوش آئند بات ہے، جو ہم نے ان سے وعدے کیے ہیں ان پر پہرا دیں گے، وزیر اعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے قبل پرنسپل سیکرٹری کو مدارس کے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ مدارس کا معلوم ہو کہ ان کے پاس فنڈز کتنے اور کہاں سے آرہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو دیگر عہدیداران کے بہت زیادہ تعاون کرنے والے شخص پایا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم تنظیم ہے تاہم اس بارے میں بھی پارٹی کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے، میری خواہش ہے کہ یہ معاملہ مکمل طورپر ختم ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ سعد رضوی سے دو مرتبہ ملاقات ہوئی اور میں نے انہیں آگاہ کیا کہ فرانس یورپی ممالک کی نمائندگی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارت کی سازشیں جاری ہیں، امریکا میں پاکستان کے خلاف پابندی عائد کرنے کا بل پیش کیا گیا ، معاشی بحران ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بہت بڑی فتح تھی، میرا تو ورلڈ کلپ ہوگیا جس میں شاہین کامیاب قرار پائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں، اچھا ہوا کہ کنٹینرز ہٹادیے ورنہ معلوم نہیں کیا ہوتا کیونکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تاریخی جشن منایا گیا
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...