کراچی(این این آئی) پاکستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست پر فنکاروں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کرکے پوری قوم کو ایک بار پھر خوشخبری سنائی۔ پاکستان کی جیت کا جشن جہاں پوری قوم نے منایا وہیں فنکار بھی اس جیت پر خوشی سے نہال ہوگئے اور ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے۔نیوزی لینڈ کی شکست کی خوشی پاکستان کو اسلیے بھی زیادہ ہے کیونکہ یہی وہ ٹیم تھی جو کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر پاکستان سے بغیر کھیلے واپس چلی گئی تھی۔ لہذا تمام لوگ نیوزی لینڈ کی شکست کو ”بدلہ” قرار دے رہے ہیں۔گلوکار عاصم اظہر کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں اور پاکستان کے ہر میچ میں کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے پوچھا تو چائے اور سیکیورٹی کیسی ہے؟اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی ٹیم کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی اور قومی ٹیم کی جیت پر خداکا شکر ادا کیا۔ اداکار عدنان صدیقی اور اعجاز اسلم اس وقت لندن میں ہیں لیکن کرکٹ سے بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی جیت پر لندن سے ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔اداکار افضل خان المعروف جان ریمبو نے بھی ویڈیو جاری کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ”اب پتہ چلا کیوں بھاگ کے گئی تھی نیوزی لینڈ کی ٹیم”۔ ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی پاکستان کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا ۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...