لاہور( این این آئی)پاکستان سعودی عرب کی قیادت ، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے اس مشکل حالات میں جبکہ پوری دنیا کرونا کی وبا ء کی وجہ سے معاشی و اقتصادی مسائل کا شکار ہے پاکستان کی جس انداز سے اقتصادی اور معاشی میدان میں حمایت ، تائید اور مدد کی ہے بلا شبہ اس پر پاکستان کی قوم ، حکومت ، ریاست ، عوام سب اس پر شکر گزار ہیں ،پاکستانی عوام یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے دوست ملک ہیں جو ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑے ہیں ، ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان محبت اور اخوت ، ایمان اور عقیدے کا رشتہ ہے اور وقت نے یہ ثابت کیا ہے جب بھی کوئی مشکل مرحلہ آیا سعودی عرب نے پاکستان کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما ء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے فوری بعد سعودی عرب کی طرف جو ہماری معاشی اور اقتصادی میدان میں امداد کا اور تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے ا س پر ہم اللہ کا شکر بھی ادا کرتے ہیں اور سعودی عرب کی قیادت خصوصاً شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستان سعودی عرب دوستی کو لازوال بنایا ہے اور ہمیشہ کی طرح مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہو کر پورے عالم کو یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب ایک ہیں، ہمارا استحکام ، ہمار ا دفاع ، ہماری سلامتی ، ہمارا دین ، ہمارا عقیدہ ایک ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی اس دوستی اور اس اتحاد کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور اس پر یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم نے اس پر جو محنت اور کوشش کی اس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حوالے سے دنیا پر یہ واضح کیا ہے اور آج صبح ان کا جو پیغام آیا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے شکریہ کا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اور دوستی مشکل حالات ہوں یا بہتر ہوں اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...