اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج کی 7 دہائیوں کی جبری حکمرانی کے باوجود کشمیری مضبوط ہیں،جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں ،کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پر امن حل ناگزیر ہے،سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کروانا اقوامِ متحدہ کی ذمہ داری ہے۔کشمیر میں بھارتی افواج کے قبضے کی یاد میں یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس دن سے بھارت کے غیر انسانی قبضے کے خلاف مزاحمت کی ان گنت قربانیوں کا آغاز ہوگیا تھا جو ابھی تک جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کا مطلب محکوم کشمیریوں کو آزادانہ اپنی خواہشات کے مطابق مستقبل کے تعین سے روکا جانا ہے لیکن بھارتی قابض افواج کی 7 دہائیوں کی جبری حکمرانی کے باوجود کشمیری مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، پاکستان اور دیگر ممالک سے اس تنازع کے حل کے وعدوں کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف یک طرفہ کارروائی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت عالمی قوانین، عالمی برادری، کشمیری عوام کی خواہشات کا احترام نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت بھارت میں آر ایس ایس نظریات کی حکمرانی ہے جس میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس کی قیادت حکمران جماعت بی جے پی کر رہی ہے جو کشمیریوں کو ان کے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے والے مظلوم کشمیریوں کو دبانے کیلئے مزید ظلم کے راستے اپنا رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عسکری محاصرے، میڈیا بلیک آؤٹ اور دیگر یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کو 815 دن گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 2 سال سے بھارت کے ان اقدامات کی مخالفت کر رہا ہے، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت ہر فورم پر اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے اہم رہنماؤں کے ساتھ بھی دوطرفہ طور پر اٹھایا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ 55 سال میں پہلی مرتبہ کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر غور لایا گیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تین مرتبہ اس تنازع کو اٹھایا جس نے بھارت کی جانب سے اس کے اندرونی معاملے کے جعلی دعوے کا پول کھول دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج انسانی حقوق کی تنظیموں، اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے بھارت کی مذمت اور چھان بین میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن یہ کافی نہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پر امن حل ناگزیر ہے۔وزیر اعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھارت کو باز رکھنے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...