اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، روز روز کا یہ تماشہ اب ختم ہونا چاہیے،ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا۔۔بدھ کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوا لیکن عدالت کا وقت ختم ہو چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر چلنے والا معاملہ فوری ختم ہونا چاہیے، تحریک لبیک والے مسائل میں اضافہ نہ کریں، ہمارے نبی ۖ تو کہتے ہیں راستے سے کنکر بھی ہٹا دینے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ روز روز کا تماشا ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کی جو پٹائی کی وہ انہیں یاد رہے گی، نیوزی لینڈ کو بھی سکیورٹی کلیئنرنس پر آرام آگیا ہو گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...