اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کردیا۔بدھ کو وفاقی وزرا ء فواد چوہدری اور اعظم سواتی کے الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں معاون وکیل محمد زبیر نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ گزشتہ روز اعظم سواتی ذاتی طور پر پیش ہوئے، آج راستے بند ہیں، ہم بھی بہت مشکل سے الیکشن کمیشن پہنچے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ اعظم سواتی کو دیا گیا دوسرا نوٹس ہے،گزشتہ روزپہلے نوٹس کی سماعت تھی، ان کو دو نوٹس دیے گئے ہیں، اعظم سواتی کو ایک نوٹس فواد چوہدری کے ساتھ دیا گیا جب کہ دوسرا نوٹس بابر اعوان کے ساتھ پریس کانفرنس پر جاری ہوا، اعظم سواتی کو آج کے کیس میں بھی شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت16 نومبر تک ملتوی کررہے ہیں۔الیکشن کمیشن میں سماعت کے سلسلے میں فواد چوہدری کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا اس پر الیکشن کمیشن حکام نے فواد چوہدری کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرنے کا اعلان کیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...