کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کے سینئررہنما سنیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ اپنے مفاد کے لیے مذہب کارڈ کا استعمال درست عمل نہیں ہے، پہلے بانی ایم کیو ایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ مذہب کارڈ استعمال کرنے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے،اپنے مفاد کیلئے مذہب کارڈکا استعمال درست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بانی ایم کیوایم لسانی بنیادوں پر فسادات کراتے تھے، اب مذہبی بنیاد پر فسادات کرائے جارہے ہیں، کچھ ممالک ہیں جو دانستہ طور پرمسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلے کاحل بات چیت کے ذریعے نکالاجاسکتاہے، ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا تو ریاست بھی ردعمل دے گی، اگر کوئی غلط راستہ اختیار کرے گا تو اسے قیمت بھی چکانا پڑے گی۔
مقبول خبریں
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...
جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات...
پی ٹی آئی کا مذاکرات کا اعتراف احتجاج کو بے جان کر رہا ہے’...
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں اختلاف نہیں طے...
اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام داخلی راستے بند کردئیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام...
حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی کامیابی پر مہر لگا دی...
پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت نے اسلام آباد سیل کر کے احتجاج کی...