راولپنڈی /گوجرانوالہ(این این آئی)کالعدم تنظیم کے احتجاجی مارچ کے پیش نظر غیر یقینی صورتحال جمعہ کو بھی برقرار رہی ، رکاوٹوں کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، کئی علاقو ں میں سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قلت پیدا ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کالعدم تنظیم کے گوجرالہ سے اسلام آباد کی جانب مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ،راولپنڈی میں غیر یقینی صورتحال جمعہ کوبھی برقرار رہی ،راولپنڈی سے لاہور اور فیصل آباد کے راستے کراچی جانے والی ٹرینیں متبادل روٹ رواں دواں رہیں ادھر گوجرانوالہ میں راستے بند ہونے کے باعث اشیائے ضروریہ اور سزیوں کی قلت پیدا ہوگئی ،لاہور اور، راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار نائٹ کوچ اور سبک خرام بھی تاحال بند رہی ، مری روڈ تیسرے روز بھی سیل رہا ، مریڑ چوک سے فیض آباد تک تمام ملحقہ شاہراہیں سیل رہیں ، میٹرو بس سروس اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہی، مری روڈ اور ملحقہ تجارتی مراکز مکمل بند رہے ، مری روڈ پر تعلیمی ادارے، بینکس اور بازار مکمل بند رہے ، راستے سیل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ، میٹرو بس ٹریک کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے، نماز جمعہ کے بعد سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر دیئے گئے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...