اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دھانے پر اور غریب و بے بس طبقات حکمرانوں کے نشانے پر ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ریاست مدینہ میں غریب کی شنوائی ہوتی تھی پی ٹی آئی دور میں رسوائی ہوتی ہے ،معیشت تباہی کے دھانے پر اور غریب و بے بس طبقات حکمرانوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ شہری بجلی گیس بل ادا کرنے اور اشیاء ضروریہ خریدنے سے مجبور کر دیئے گئے ہیں ،بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے،اس سے پہلے کہ عوام گریبان پکڑ کر باہر پھینکیں وزیر اعظم مستعفی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ نالائق نااہل حکمرانوں کی پیدا کردہ گھمبیر صورت حال سے نکلنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں ،خوشحال پاکستان کے دعویداران سرکاری اور غیر سرکاری خیراتوں پر انحصار کرکے ملکی معیشت بدحال کر رہے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...