اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کو فنٹاسٹک قرار دیدیا۔سابق کپتان شاہد افریدی نے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے میچ میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ شرکت کی جہاں شائقینِ کرکٹ اْنہیں دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔اس موقع پر مداحوں کی جانب سے شاہد آفریدی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جوکہ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔ان تصاویر میں شاہد آفریدی کے ہاتھ میں کافی کا کپ موجود ہے اور اْنہوں نے کافی پیتے ہوئے میچ انجوائے کیا۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاجواب فتح، لاجواب کافی، لاجواب ماحول اور میری لاجواب ٹیم۔انہوں نے لکھا کہ میں پاک افغان میچ اور آصف علی کی فینیشنگ سے بہت لطف اندوز ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ رات افغانستان سے میچ میں آصف علی نے 19ویں اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو فاتح بنا دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...