لاہور( این این آئی)فلمسٹار ثنانے کہا ہے کہ ابھی تک ماں جیسی عظیم ہستی کے دنیا سے چلے جانے کا غم بھلا نہیں سکی اورشاید ہی اس پہاڑ جیسے غم کو بھلایا جا سکتا ہے،والدہ کی وفات کے بعد ٹوٹ پھوٹ گئی ہوں اور ایسا لگتا ہے میں بالکل تنہا ہوں ۔ایک بیان میں ثنا نے کہا کہ میری والدہ انتہائی شفیق تھیں اوربالکل دوستوں جیسا رویہ رکھتیںلیکن ہم نے ان کے عزت و احترام کے معاملے میںکبھی کوتاہی نہیں کی ۔ ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا میرے اہل خانہ کے لئے گہراصدمہ ہے اور ہم ابھی تک سکتے کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی یادیں لمحہ بہ لمحہ تصویر بن کر میرے سامنے آ جاتی ہیں اوردل بہت دکھی ہو جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خداکی ذات سے دعاہے کہ میری والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور میری پرستاروں سے بھی دعا ہے کہ وہ میری والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...