ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے 56ویں یوم پیدائش پر گھر پر لگی لائٹنگ پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگ خان کی سالگرہ پر ان کا گھر منت روشنیوں سے سج گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صحافی نے منت کے روشنیوں سے جگمگانے کی ویڈیو شیئر کی۔شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ میں روشنی ہر سو پھیلی ہوئی ہے، ان کے گھر کا ہر فلور جگمگارہا ہے۔اس پر کنگ خان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے کیے اور لکھا کہ ‘اس (لائٹنگ) کی کیا ضرورت ہے؟ ایک پھونک مارلیں، ساری دنیا جگمگ کرے گی۔ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ منت ہے یا جنت ؟منت تو جنت بن گیا۔ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور کہا کہ خوب صورت جنم دن مبارک اور دیوالی بھی۔اس بار شاہ رخ خان کا جنم دن دیوالی کے موقع پر آیا ہے جو 4 نومبر کو منائی جائے گی جبکہ اْن کے بڑے بیٹے آریان خان کا یوم پیدائش 13 نومبر کو ہوگا۔کنگ خان حال ہی میں اپنے بیٹے آریان خان کے کروز ڈرگ کیس میں گرفتاری کے باعث خبروں کی زینت بنے رہے، وہ گزشتہ ہفتے ہی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...