اسلام آباد (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دو اہم میچز میں شاندار چھکے مار کر ٹیم کو فتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر شائقین کرکٹ کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا حیرت انگیز احساس ہے۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شیئر کی جس میں کپتان بابر اعظم قومی پرچم کو دیکھ رہے ہیں۔ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے آصف علی نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے پر سب سے پہلے اللّہ تعالیٰ کا شْکر ادا کیا۔آصف علی نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کی دعاؤں اور سپورٹ سے ٹیم پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔اْنہوں نے لکھا کہ یہ ایک حیرت انگیز احساس ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں رکھیں۔قومی کرکٹر نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں عزت اور کامیابی سے نوازے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...