لندن(این این آئی)برطانیہ کے شہر گلاسکو میں موسمیاتی تبدیلی کی سربراہی کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کے خلاف سیکڑوں کشمیریوں، پاکستانیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے جارج اسکوائر گلاسگو پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرہ تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ کی کال پر کیاگیااور بیلی حنیف راجہ نے اس کی قیادت کی۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں اور مودی کے خلاف نعرے لگائے۔احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ”کشمیری آزادی چاہتے ہیں”، ” کشمیر میں نسل کشی بند کرو”، ”کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرو”، ”تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرو”اور ”کشمیر میں قتل عام بند کرو”جیسے نعرے درج تھے۔ صدر تحریک کشمیر سکاٹ لینڈ بیلی حنیف راجہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس میں مودی کی شرکت کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ مودی کو انسانیت کے خلاف جرائم پر دنیا سے الگ تھلگ کیا جائے اور بھارت پر اس وقت تک معاشی پابندیاں عائد کی جائیں جب تک بھارت کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ مودی کی فسطائی حکومت نازیوں کی طرح ہندوتوا کے نظریے پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی نسل کشی میں مودی کے ملوث ہونے کی وجہ سے ان پر ایک دہائی تک یورپ اور امریکہ میں داخلے پر پابندی تھی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی مودی نے مسلمانوں پر مظالم ڈھانا بند نہیں کیااورمقبوضہ جموںوکشمیر میں پہلے اس کی خصو صی حیثیت ختم کردی اورپھرکشمیریوں کو شہید ، گرفتاراور نظربند کردیا ۔ پورے مقبوضہ جموںوکشمیر کو فوجی محاصرے میں لے کر ایک جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...