اسلام آباد(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈسکہ الیکشن دھاندلی کا سھرا سیدھا وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی جانب جاتا ہے،امید ہے اعلی عدلیہ ڈسکہ الیکشن پر نوٹس لے گی،نیب کی کارروائیوں کے باعث کوئی افسر فیصلہ کرنے کو تیار نہیں ،نیب کی وجہ سے رواں ماہ گیس کی مد میں 25ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور چیئرمین نیب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نیٹ ساؤنڈ(شوگر ملز کے مالکان کابینہ کی میز پر ہوتے ہیں،کیا شوگر سکینڈل کا جواب عمران خان کے پاس ہے،من پسند لوگوں کے نام ریفرنس سے نکال دیئے جاتے ہیں)۔ انہوںنے کہاکہ ادویات اسکینڈل میں میرا نام آرہا ہے تو میرے خلاف پرچہ کاٹ دو،وزیراعظم نے چوری پر عامر کیانی کو نکالا چیئرمین نیب نے اسکو کلیئر کر دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ چینی چور کابینہ کی کرسیوں پر براجمان ہیں۔حکومت کی کرپشن کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک وزیراعظم کو اقامہ رکھنے پر نکلا جاسکتا ہے تو کیا اسطرح الیکشن میں سازش کرنے والوں کے بارے عدالتیں فیصلہ کریں۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...