صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کیخلاف مقدمات کا اندراج سچ کو دبانے کی کوشش ہے،راہل گاندھی

0
237

نئی دلی(این این آئی) کانگریس کے رہنماء راہل گاندھی نے ریاست تری پورہ میں مسلمانوں پر تشددکے خلا ف پوسٹیں کرنے پرپولیس کی طرف سے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 102سوشل میڈیا صارفین کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمات کے اندراج پر مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں پولیس کی اس کارروائی پربی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یو اے پی اے کے ذریعے سچ کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے تری پورہ جل رہا ہے کا ہیش ٹیک استعمال کرتے ہوئے کہاکہ تشدد کے بارے میں بات کرنا اصلاحی اقدام ہے تاہم بی جے پی کا پسندیدہ حربہ میسنجر کو گولی مارنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یو پی اے کے تحت سچائی کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔ اس سے قبل راہل گاندھی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ تری پورہ میںہمارے مسلمان بھائیوں پر ظلم ہو رہا ہے، جو لوگ ہندوئوں کے نام پر نفرت اور تشدد پھیلا رہے ہیں، وہ ہندو نہیں بلکہ منافق ہیں۔ادھر ایڈیٹرز گلڈ آف انڈی اکی جانب سے تری پورہ میں پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کے خلاف مقدمات کے انداج کی مذمت کے ایک دن بعدانڈین وویمنز پریس کو ر بھی صحافیوںکے دفاع میں سامنے آگئی ہے ۔ پریس کور نے ایک بیان میںصحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کی ۔بیان میں کہاگیا ہے کہ صحافیوں کا کام سچائی کو عوام کے سامنے لانا ہے نہ کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو خوش کرنا ۔