ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے ،پوری قوم احسان مند بھی رہے گی، چیئر مین سینٹ

0
176

اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے ،پوری قوم احسان مند بھی رہے گی۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ تمام اہل وطن اور ملت اسلامیہ مفکر اسلام وشاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے144 ویں یوم ولادت کے موقع پر بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم مدبر و رہنما تھے اور ان کی خدمات کو ناصر ف یاد رکھا جائے گا بلکہ پوری قوم احسان مند بھی رہے گی۔ علامہ محمد اقبال نے خطبہ آلہ آباد میں تصورِ پاکستان پیش کر کے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی حاصل کرنے کی نئی روح پھونک دی جس سے ان کی مشترکہ منزل کی نشاندہی ہوئی۔علامہ اقبالۖ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کے حصول کیلئے عملی جدوجہد پر آمادہ کیا اور یہ اْسی جدوجہد کا صلہ ہے کہ آج ہم ایک آزاد اور جمہوری وطن میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔علامہ محمد اقبال نے برصغیر کی ان جلیل القدر ہستیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اس خطے کے مسلمانوں کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلانے کیلئے جداگانہ قومیت کا احساس اْجاگر کیا۔وہ برصغیر کے مسلمانوں کے مسلمہ لیڈر تھے جنہوں نے قومی و ملی شاعری کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو متحرک رکھا۔ قائداعظم محمد علی جناح خود علامہ محمد اقبال کی قائدانہ صلاحتیوں کے معترف تھے۔علامہ اقبالنے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی تلقین کی انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو اپنی شاعری کے ذریعے ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ غلامی کے اندھیروں میں اپنی منزل کا سراغ کھو چکے تھے۔ انہوں نے فکرو افکار کا وہ چراغ روشن کیا جس کی برصغیر کے مسلمان کئی صدیوں سے تلاش میں تھے